تازہ تر ین

شادی سے قبل لڑکے کا ماں باپ سے رویہ ضرور دیکھیں: آمنہ شیخ کا لڑکیوں کو مشورہ

 پاکستان کی مشہور  اداکارہ آمنہ شیخ نے لڑکیوں کو مستقبل کے شوہر کے حوالے سے کچھ خاص مشورے دیے ہیں۔

حال ہی میں  آمنہ شیخ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اس موقع پر میزبان نے آمنہ شیخ سے سوال کیا کہ ایک لڑکی کو شادی کرتے وقت  اپنے مستقبل کے شوہر کے حوالے سے کن بنیادی باتوں کو مد نظر رکھنا چاہیے؟

اس پر آمنہ شیخ نے بتایا کہ ’ایک لڑکی کو شادی کیلئے بہت سی بنیادی باتوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ اسے  معلوم ہونا چاہیے کہ وہ شادی کے بعد معاشی طور پر مضبوط کیسے رہ سکتی ہے جو کہ بہت ضروری ہے، اس کیلئے لڑکی کا خود بھی معاشی طور پر مضبوط ہونا اہم ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’دوسری اور اہم چیز  یہ کہ  ایک لڑکی کو چاہیے کہ وہ اپنے ہونے والے شوہر کا اس کے ماں باپ اور قریبی عزیزوں  سے رویہ  دیکھے کیوں کہ ایک لڑکا اپنے ماں باپ یا اپنے عزیزوں سے جیسا سلوک اپناتا ہے وہی رویہ ایک نہ ایک دن وہ   اپنی بیوی کے ساتھ بھی اپناسکتا ہے‘۔

آمنہ شیخ کا کہنا تھا کہ ’شادی کیلئے ایک لڑکے کا تعلیم یافتہ ہونا بھی ضروری ہے،  ساتھ ہی  ایک لڑکی کو اپنے  طرز رہائش اور سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے شریک حیات کا انتخاب کرنا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا کی اکتوبر 2019 میں شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی تھی، دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی میسا بھی ہے۔

اداکارہ نے 2020 میں عمر فاروقی سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھی، عمر فاروقی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain