تازہ تر ین

’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب ریلیز ہوگی؟ نیٹ فلکس نے اعلان کردیا

دنیا بھر میں مقبول ہارر ایڈونچر ویب سیریز ’اسٹرینجر تھنگز ‘کے آخری سیزن کے لیے نیٹ فلکس نے عالمی سطح پر شائقین کے لیے خصوصی تقریبات اور عالمی پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کے فائنل سیزن کا عالمی پریمیئر 6 نومبر 2025 کو لاس اینجلس میں ہوگا، جس دن کو مداح “اسٹرینجر تھنگز ڈے” کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اسی دن شو کے کردار ’وِل بائرز‘ کو ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ یعنی دوسری دنیا میں لے جایا گیا تھا۔

پریمیئر کے موقع پر اس سیریز کے تخلیق کار ڈفر برادرز اور کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے، جبکہ سیزن 5 کے پہلے پانچ منٹ مداحوں کو دکھائے جائیں گے۔ تقریب کو براہِ راست دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا تاکہ تمام مداح اس میں شریک ہوسکیں۔

نیٹ فلکس نے شمالی امریکا، یورپ، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، اوشیانا اور لاطینی امریکا میں اس مشہور زمانہ ویب سیریز کے متعدد فین ایونٹس کا اہتمام کیا ہے۔ لاس اینجلس، نیویارک، لندن، پیرس، ٹوکیو، ریاض اور سڈنی سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب، واک تھرو ایونٹس اور انٹرایکٹو پاپ اپ سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔

نیٹ فلکس نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ’اسٹرینجر تھنگز سیزن ‘5 کا دو گھنٹے پر مشتمل فائنل ایپی سوڈ 31 دسمبر 2025 کو امریکا اور کینیڈا کے سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز کیا جائے گا، تاکہ مداح اس یادگار اختتام کو بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain