تازہ تر ین

ماسکو ایوارڈ تقریب میں سونیا حسین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ماسکو میں منعقدہ ’’یوریشین اوپن ایوارڈ ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اداکارہ کو یہ ایوارڈ فلم ’دیمک‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر دیا گیا جس نے بین الاقوامی ججوں سے فنی مہارت، جذباتی اثر اور حقیقت سے قریب تر کردار نگاری کے باعث خصوصی داد حاصل کی۔

تقریب میں 17 ممالک کی 34 فلمیں شریک تھیں جن میں پاکستان کی دو فلمیں ’’دیمک‘‘ اور ’’لوو گرو‘‘ بھی شامل تھیں۔ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایوارڈ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

ایوارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال عالمی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستانی فلموں کی موجودگی جنوبی ایشیائی سینما کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی کی علامت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain