تازہ تر ین

نہال ہاشمی کیخلاف فوجداری کاروائی, 7سال تک قید کا انکشاف

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) سابق سنیٹر اور نون لیگی رہنما نہال ہاشمی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے اور کارروائی کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر کارروائی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے خلاف پرچہ درج کرنے کا معاملہ سندھ حکومت کا ہے جبکہ سابق لیگی رہنما کے خلاف 505,528 اور 168 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ان دفعات میں دفعہ 505 کے تحت سزا 7 سال اور 228 کے تحت سزا 2 سال ہے جبکہ شامل کی گئی دفعات سرکاری ملازم کو دھمکانے سے متعلق ہیں اور دفعات عدالتی کارروائی کے دوران انکوائری افسر کو ہراساں کرنے سے متعلق ہیں۔ یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو متنازعہ بیان کے بعد پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا اور ان سے سنیٹر کی نشست سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے مسلم لیگی رہنما نہال ہاشمی کے خلاف فوجداری درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمر کو ایک خط میں ارسال کیا گیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نہال ہاشمی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔ خط میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ مسلم لیگی رہنما نے تقریر کراچی میں کی تھی اس لیے مقدمہ سندھ حکومت خود درج کرائے۔ اس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کا خط موصو ل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قانونی مشاورت کے بعد اس خط کا جواب دیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain