Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی میں پیپلز پارٹی کے نظر محمد گوندل کی شمولیت ، تحریک انصاف میں باغی گروپ کے سر اٹھانے کا خدشہ

    By Daily Khabrainجون 4, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک ) مسلسل کرپٹ عناصر کی تحریک انصاف میں شمولیت سے جماعت ”کرپٹ مافیا “کا روپ دھارنے لگے،باغی گروپ کے سر ا±ٹھانے کاخدشہ۔45 ارب کی کرپشن میں ملوث ملزم کے سہولت کار اور سگے بھائی نذر محمد گوندل کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کارکنان سراپا احتجاج ۔گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نور عالم خان کے بعد فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعدسے تاحال پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے اورپی پی پی کے سنیئر رہنما سابق وزیر نذر محمد گوندل بھی پی ٹی آئی میں اعلانیہ شامل ہو چکے ہیں۔جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو اندرونی طور پر کڑی تنقید کاسامنا ہے ،بانی اراکین اور کارکنان کا موقف ہے ایسے کھوٹے سکوں اور کرپٹ عناصر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کی ساکھ ب±ری طرح متاثر ہورہی ہے۔جو ہمارے لئے باعث شرمندگی ہے شاید یہی وجہ کے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سپورٹرز زیادہ متحرک نظر نہیں آرہے۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں چند ایک سیٹ کی متوقع جیت کیلئے قائدین کی اپنے نظریات سے سودے بازی کسی صورت برداشت نہیں۔ا±ن کا کہنا ہے پہلے ہمیں عبدالعلیم خان پر قبضہ گروپ جیسے الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین کی آف شورکمپنیاں بھی ہمارے لئے ایک معمہ بنی ہوئی ہیں۔ نذرمحمد گوندل کی کرپشن میں مبینہ سہولت کار ی کی داستانیں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پارٹی کے بانی اراکین تو پہلے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں ،صد افسوس کے جماعت کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔
    یاد رہے کہ اپنے عہد کے وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے خوراک وزراعت کے وفاقی وزیر نذرمحمد گوندل کے بھائی ظفرمحمد گوندل کو کرپشن کے الزامات پر ممبر این ایچ اے کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔جبکہ دسمبر2009میں ا±س وقت کے وفاقی وزیر برائے خوراک و زراعت نذرمحمد گوندل کی مداخلت سے ایک بار پھر میرٹ کی دھچیاں ا±ڑاتے ہوئے ظفر محمد گوندل کو اسداللہ کی جگہ ای او بی آئی کا چیئرمین مقرردیا گیا تھا۔جس پر اپوزیشن کے آواز بلند کی مگر حکومت وقت کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔
    اور پھر وہی ہوا جسکا گماں کیا جا رہاتھا کہ میگا کرپشن کی ایک نئی داستان کا آغاز ہوااور یوں سپریم کورٹ کے حکم پر ظفر اقبال گوندل کو ڈیفنس فیز ٹو میں زرعی اراضی کو کمرشل اور رہائشی اراضی قرار دیکر فراڈ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔خریدی گئی اراضی کا ریٹ 9 لاکھ روپے فی کنال تھا جبکہ ملزم نے جگہ خریدنے کیلئے سو گنا زیادہ قیمت ادا کی۔ علاوہ ازیں ملزم پراپنے بھائی نذر گوندل اور بھتیجے ندیم افضل چن کے حلقوں سے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے ای او بی آئی میں کرپشن کر کے قومی خزانے اور غریب ملازمین کے فنڈز کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔
    مزید براں سبکدوش ہونے والے ای او بی آئی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ظفر اقبال گوندل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔جبکہ کوڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مکمل کی جانے والی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ2011-12میں ای او بی آئی نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب4ایکڑ اراضی2ارب34 لاکھ روپے کے عوض خریدی جبکہ اراضی کی حقیقی مالیت اس سے کہیں کم تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ارضی کی خریداری کے عو ض ادائیگی ایک سے زائد اقساط میں اراضی کی ملکیت کی حامل2خواتین نگہت اسد اور ماہم اسد کے اکاو¿نٹ میں منتقل کر دی گئی اور بعد ازاں پہلے سے طے شدہ فارمولے کے تحت ایک ارب روپے سابق سربراہ ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل اور ڈائریکٹر جنرل انویسٹمنٹ کو بطور رشوت ادا کر دیے گئے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ تاحال زمین کا قبضہ خریدار یا فروخت کنندہ کسی کے پاس بھی نہیں ہے اور اراضی کی ملکیت کے کئی دعوے دار ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق اس ڈیل میں ایک سابق وزیر اعظم کے قریبی رشتہ دار بھی ملوث ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فوج کے زیر انتظام ڈی ایچ اے کے ادارے کے اکاو¿نٹس منجمند کیے گئے ہیں۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ نذرمحمد گوندل پر رشوت اور اپنے اختیارات کے غلط استعمال، اقرباپروری کے تسلسل میں فاقی وزیر کے بیٹے کے دوسست کی 20گریڈ پر بھرتی،بغیر اشتہار کے 61ملازمین کے بھرتی،ای او بی آئی کے خرچ پر خریدی گئی کروڑوں روپے مالیت کی لگڑری گاڑیوں خاندان کے افراد کے زیراستعمال رہنے، ظفراقبال گوندل کے طرف سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے سلک بنک میں 37کروڑ اور سابق وفاقی وزیر شیریں رحمان کے شوہر کے بنک تعمیرمائیکرووفنانس بنک میں 42کروڑ ایمپلائز کے جی پی فنڈز کی رقم رکھوانے، جہاں سے کروڑوں روپے کی کمیشن حاصل کرنے ،جیسی خبریں بھی اخبارات کے شہ سرخیاں بنتی رہی ہیں۔
    تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائدین کے سامنے سراپا احتجاج ہیں 45 ارب کی کرپشن میں ملوث ملزم کے بھائی نذر محمد گوندل کو پارٹی میں کیوں شامل کر لیا گیا ؟تجزیہ کاروں کا خیال ہے تحریک انصاف کے قائد کے آمرانہ رویے سے جماعت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے کہ اور کوئی شک نہیں تحریک انصاف میں سے ایک اور باغی گروپ منظرعام پر آ جائے۔ ناقدین کا کہنا ہے تحریک انصاف ایک مافیا کا روپ دھارتی جارہی ہے۔ جو صرف جماعت کیلئے ہی نہیں پاکستان کے سیاسی منظرنامے کیلئے بھی فکرانگیز بات ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.