امریکی آمادگی کے باوجود ایران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات اور اختلافات کے حل کے لیے تیار ہے، تاہم تہران مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔
روبیو نے منیلا میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہوگا تو امریکا بھی سنجیدگی دکھائے گا، بصورت دیگر واشنگٹن اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کھلا ذہن رکھتا ہے، لیکن ایران کی جانب سے سفارتی کوششوں میں حقیقی دلچسپی نظر نہیں آ رہی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں امن و سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

