پشاور(ویب ڈیسک ) پشاورمیں قوم کامعمارہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا،پولیس نے اسسٹنٹ پروفیسربشیرکومنشیات فروشی کے الزا م میں گرفتارکرلیا،ملزم سے آئس اور چرس بھی برآمدکی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاورپولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پروفیسربشیرکوگرفتارکرلیاہے۔گرفتاری کے وقت پروفیسربشیرسے دوپستول اور20گرام آئس ،150گرام چرس بھی برآمدہوئی ہے۔پروفیسربشیرنے گرفتاری کے وقت مزاحمت بھی کی۔ایس ایس پی آپریشنزسجادخان کاکہناہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتاچلاہے کہ اسسٹنٹ پروفیسربشیرکالج میں آئس سپلائی کرتاتھا۔