پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے گزشتہ روز ہونے والے اضافے کا تقریباً نصف واپس ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3,800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,257 روپے کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے پر آگئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 73 روپے کمی کے بعد 6,869 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کمی کے بعد 4,309 ڈالر فی اونس پر آگیا، جس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
واضح رہے کہ بدھ کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 7,900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 79 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یوں ایک روز بعد سونے کے نرخ میں دوبارہ کمی نے گزشتہ روز کی تیزی کا سلسلہ توڑ دیا۔

