پاکستان میں سونے کی قیمت میں تین روزہ کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4,300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 4,191 ڈالر پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کو عالمی سطح پر قیمت بڑھنے سے منسلک کیا گیا ہے۔
یوں تین روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی ہے۔

