لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے سرکاری وکیل سے ترمیمی درخواست پر جواب طلب کرلیا عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کردی عدالت کی سعد رضوی کے وکیل سے اظہار ناراضگی کیا گزشتہ سماعت پر آپ نے خود تاریخ لی باہر جاکر کچھ اور بتایا آج آپ اپنی مرضی کی تاریخ بتاو کیا دوں درخواست گزار کے وکیل نے کاروائی منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا۔
