لاہور (کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے شہریوں کی نجی زندگی، ذاتی معلومات اور بالخصوص خواتین و بچوں کے تحفظ کے لیے جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق خفیہ کیمروں اور ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہوگی۔ ان آلات کے ذریعے غیر قانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آنے پر فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
