کراچی(این این آئی) ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کیلئے قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ فنانسنگ ڈیٹا کے مطابق سال 2026 کی
دوسری سہ ماہی میں ایس ایم ایز کو فراہم کئے گئے قرضوں کا حجم 943 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کیلئے قرضوں کی فراہمی بڑھانے کی غرض سے فنانسنگ کا ہدف ڈیڑھ کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے، اس پیشرفت کو کاروباری شعبے کی مالی ضروریات پوری کرنے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں تک قرضوں کی رسائی بڑھانے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس ایم ایز کے قرضوں میں بہتری کے ساتھ ان کا انفیکشن ریشو بھی نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔
