ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے قریب ٹگ بوٹ پر میزائل حملے کی اطلاع ہے۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ اماراتی شہر خورفکان کے شمال مشرق میں ٹگ بوٹ 2 میزائلوں کا نشانہ بنی۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق حملے سے ایک شخص زخمی ہے، ٹگ بوٹ کو نقصان پہنچا۔
