نیویارک (این این آئی)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گیسٹ کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اب ایسے افراد کو بھی کال میں شامل ہونے کی دعوت دی جا سکے گی جن کا واٹس ایپ اکائونٹ موجود نہیں۔ واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت صارفین دعوت کا لنک بنا کر کسی بھی شخص کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، جبکہ کال کے دورانیے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہے گی۔نئے فیچر میں کال میں شامل ہونے والے مہمان کو ابتدا میں ویٹنگ روم میں رکھا جائے گا اور وہ میزبان کی اجازت کے بعد ہی کال کا حصہ بن سکے گا۔ میزبان کو کسی بھی وقت مہمان کو کال سے نکالنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔واٹس ایپ کے مطابق مہمان کال میں شریک دیگر افراد کے فون نمبر نہیں دیکھ سکیں گے، نہ انہیں پیغامات بھیج سکیں گے اور نہ ہی براہِ راست کال کر سکیں گے۔
