لاہور (این این آئی)لاہور کے علاقے مزنگ اڈا میں سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے
کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
