اسلام آباد (حبہ عباسی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں آن لائن فراڈ اور ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بے قابو ہو گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال نے عام شہریوں سے لے کر اراکین پارلیمنٹ تک کو اپنا نشانہ بنا لیا ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2026 میں اب تک ایجنسی کو ایک لاکھ 48 ہزار 204 شکایات موصول ہو چکی ہیں، جو گزشتہ سال 2025 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں سب جامعات کو معیشت کی ترقی کا محرک بننا ہوگا۔ احسن اقبال کا نسٹ کے ماسٹرز کانووکیشن خطاب66 پی ایچ ڈی ڈگریاں، 26 طلبہ کو صدارتی طلائی اور 28 کو چانسلر کے نقرئی تمغے اسلام آباد، 19 اکتوبر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جامعات کو تحقیق، اختراع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کی ترقی کا محرک بننا ہوگا۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ماسٹرز کانووکیشن 2026 کی آج منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی معاشی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان برآمدات، فی کس آمدنی اور ٹیکنالوجی کے سفر میں دنیا سے پیچھے ہے جبکہ برآمدی منڈیوں تک رسائی، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ملکی معیشت کے ڈھانچے سے متعلق چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ ان کے مطابق برآمدات میں اضافہ حکومتی پروگرام اڑان پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور جامعات کو اس سلسلے میں قائدانہ کردار ادا اپنانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور غیر یقینی صورتِ حال کے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں مصنوعی ذہانت روایتی نظاموں کو بدل رہی ہے اور سیاسی و معاشی استحکام کی صورتِ حال بھی تبدیل ہو رہی ہے۔ ایسے حالات میں اصلاحات کے لیے پرامن اور مستحکم ماحول ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اپنی ترقی کی سمت بدلنے کے لیے وسائل موجود ہیں جس کے لئے نوجوان اس کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جامعات پر بھی زور دیا کہ وہ حکومت کو اہم قومی مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز فراہم کریں۔نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انہیں کسی بے وقعت مخلوق کے بجائے علامہ اقبال کے شاہین کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو زندگی کی ناکامیوں سے سیکھنے اور اپنے اپنے شعبوں میں ملک و قوم کی فلاح کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد جامعہ کے مرکزی کیمپس میں ہوا جس میں 66 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 26 انڈرگریجویٹ طلبہ کو صداتی طلائی تمغے جبکہ 28 کو چانسلر کے نقرئی تمغوں سے نوازا گیا۔ نسٹ کا ماسٹرز کانووکیشن 2026 جامعہ کے کانووکیشن ویک 2026 کے آغاز کا حصہ ہے۔اس موقع پر ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے فارغ التحصیل طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ گریجویشن طلبہ کی زندگی میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے جس میں انہیں پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے تعلیمی سفر میں والدین کی قربانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ نسٹ طلبہ کو علمی قابلیت کے ساتھ معاشرے کی خدمت کے لیے بھی تیار کر رہی ہے۔ڈاکٹر زاہد لطیف نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں صرف علم کافی نہیں بلکہ دیانت داری، راست روی اور لگن بھی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ ان کے مطابق نسٹ میں تعلیم کا بنیادی مقصد شخصیت اور کردار کی تعمیر ہے جس میں اخلاقی اقدار کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اور تیز رفتار تبدیلی کے دور میں جامعہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔خواتین گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نسٹ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اپنے شعبوں میں ہمت اور صلاحیت کے ساتھ قیادت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تمام گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
- متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
- ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
- پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
- ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
- پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
- لیسکوکا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنیکا فیصلہ
- عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک
- ملکی برآمدات 100ارب ڈالر تک پہنچانا مشن ہے: احسن اقبال
- اسلام آباد:سینئر کونسیلٹنٹ وزارت قانون عائشہ رسول کا آئی ایم اے سی رجسٹرار احسان اللہ خان ‘ڈاکٹر ندرت ای پراچہ و دیگر کے ساتھ تربیتی پروگرام کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- پنجاب کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ سکول شماری 21اکتوبر سے ہوگی
- پ جاب میں سپیشل برا چ کے لیے ئے ا ٹیلی ج س آپریٹرز بھرتی کر ے کا فیصلہ
- شیخو پورہ، 2 گروپوں کی ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ،2ملزمان گرفتار
- برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
- پاکستان میں ڈچ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پیش رفت’ ایس آئی ایف سی کا دورہ
