کراچی(این این آئی)عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل خطے میں یومیہ 3 ڈالر سے کم آمدنی پر گزارا کرنے والے انتہائی غریب افراد میں 48 فیصد پاکستان میں رہتے ہیں، جبکہ یہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں غربت کی شرح اب بھی کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018-19 سے -25 2024 کے دوران یومیہ 3 ڈالر سے کم آمدنی کی بنیاد پر غربت میں 64فیصد اضافہ ہوا، جبکہ یومیہ 4.20 ڈالر سے کم آمدنی کی بنیاد پر غربت کی شرح میں بھی 32 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بینک نے پاکستان میں غربت بڑھنے کی بڑی وجوہات میں کورونا وبا کے اثرات، شدید مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی، سیلاب اور طویل معاشی مشکلات کو شامل کیا ہے۔عالمی بینک کے مطابق ترقی پذیر معیشتوں میں کم آمدنی والے گھرانے اپنی مجموعی آمدنی یا اخراجات کا تقریباً 35 سے 50 فیصد حصہ خوراک پر خرچ کرتے ہیں، جس کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی ان کے لیے سنگین معاشی مسائل پیدا کر دیتا ہے۔رپورٹ میں مہنگائی کی شرح 2025 میں 4.5 فیصد کے مقابلے میں 2026ء کے دوران 7.1 فیصد رہنے اور 2027ں بڑھ کر 8.2 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس سے کم آمدنی والے طبقات پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
- متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
- ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
- پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
- ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
- پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
- لیسکوکا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنیکا فیصلہ
- عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک
- ملکی برآمدات 100ارب ڈالر تک پہنچانا مشن ہے: احسن اقبال
- اسلام آباد:سینئر کونسیلٹنٹ وزارت قانون عائشہ رسول کا آئی ایم اے سی رجسٹرار احسان اللہ خان ‘ڈاکٹر ندرت ای پراچہ و دیگر کے ساتھ تربیتی پروگرام کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- پنجاب کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ سکول شماری 21اکتوبر سے ہوگی
- پ جاب میں سپیشل برا چ کے لیے ئے ا ٹیلی ج س آپریٹرز بھرتی کر ے کا فیصلہ
- شیخو پورہ، 2 گروپوں کی ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ،2ملزمان گرفتار
- برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
- پاکستان میں ڈچ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پیش رفت’ ایس آئی ایف سی کا دورہ
