Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
    • شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
    • ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    19١رب سالانہ اخارجات ختم کرنے کیلئے اہم اقدام محکمہ ڈال کی قیمتی اراضی کرایوں پر دینے کی حکمت عملی تیار

    By Khabrain Newsاکتوبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (رپورٹ:رفاقت انجم)پاکستان پوسٹ میں کروڑوں کی پنشن ادائیگیاں مالی بوجھ بن گئیں۔تنخواہوں،پنشن کی مد میں ڈاکخانہ جات کے سالانہ اخراجات 19 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جنہیں پورا کرنے کے لئے وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز کی جانب سے ریفارم پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے جی پی اوز،علاقائی ڈاک خانوں کی خالی غیر استعمال شدہ اراضیاںکرائے پر دینے کی  حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پوسٹل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ملک بھر کے سرکل پوسٹل دفاتر کے پوسٹ ماسٹر جنرل اور جی پی اوز کے چیف پوسٹ ماسٹر سے محکمہ ڈاک کے دفاتر،جی پی اوز اور علاقائی ڈاک خانوں میں موجود خالی اراضیوں کی تفصیلات اور بلڈنگ نقشہ جات طلب کر لئے گئے ہیں۔محکمہ ڈاک حکام نے اراضیوں کے کمرشلائزیشن اصلاحاتی منصوبہ کے تحت محکمہ کو 2.5 ارب روپے سالانہ کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔پاکستان پوسٹ کے پاس ملک بھر کے اہم ترین تجارتی مراکز اور مہنگی ترین لوکیشنز پر دفاتر۔جی پی اوز۔ڈاکخانوں کی قیمتی عمارتیں اور خالی کمرشل جگہیں موجود ہیں۔ ریفارم پلان کے مطابق مراحلہ وار لیز (Phased Renting ) پر خالی جگہیں کمپنیوں کو کمرشل استعمال کے لئے الاٹ کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں پاکستان پوسٹ کی 50 دفاتر جی پی اوز و علاقائی ڈاکخانوں کی خالی اراضیوں کو رینٹگ الاٹمنٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہیجبکہ دوسرے مرحلے میں 100 اور تیسرے مرحلے میں 200 عمارتوں کو کمرشل استعمال میں لایا جائے گا۔ملٹی نیشنل کمپنیوں کو کرایہ پر دینا محکمانہ ترجیح ہوگی۔ ان خالی اراضیوں اور فالتو عمارتی جگہوں کو ملٹی نیشنل یا نجی کمپنیوں کو تجارتی سرگرمیوں، دفاتر، یا گوداموں (Warehouses) کے لیے تجارتی بنیادوں پر کرائے پر دیا جانا ترجیحات میں شامل ہے۔لاہور۔ملتان۔کراچی۔پشاور۔کوئٹہ۔راولپنڈی سمیت ملک کے درجنوں چھوٹے بڑے شہروں میں جی پی اوز۔ڈویژنل پوسٹل دفاتر اور علاقائی ڈاکخانوں کی عمارتیں مصروف کمرشل شاہراؤں۔چوراہوں اور بازاروں میں موجود ہیں جن کی برلب سڑک پر خالی جگہیں کئی مرلوں پر محیط ہیں اور ان کا محکمانہ طور پر کمرشل استعمال بھی نہیں کیا جارہا ہے۔
    ڈاک اراضی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین

      چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی

      پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.