واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی سفارت کار ٹام بیریک نے کہا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطی سے دستبردار نہیں ہو رہا، تاہم خطے میں تیل کے بدلے سیکیورٹی فراہم کرنے اور حکومتوں پر اثرانداز ہونے کی روایتی پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے۔الجزیرہ کے مطابق یہ بات ترکیہ میں امریکی سفیر اور شام کے لیے خصوصی ایلچی ٹام بیریک نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عالمی سلامتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اب خطے کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں اور کردار کا ازسرنو جائزہ لے رہا ہے۔امریکی سفارتکار کے بقول مشرقِ وسطی کے ممالک بھی یہ سمجھنے لگے ہیں کہ وہ اپنے تمام مسائل حل کرنے کے لیے امریکا پر انحصار نہیں کرسکتے۔
امریکا نے مشرقِ وسطی میں 23 بار رجیم چینج میں حصہ ڈالا؛ خصوصی ایلچی نے بھانڈا پھوڑ دیا

