لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی سے متعلق والد کی آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بچوں کی فلاح و بہبود والدین کے ترجیحی حق سے زیادہ اہم ہے۔ جسٹس شیریں عمران نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں والد کو فی بچہ 35 ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے اور اس میں ہر سال 10 فیصد اضافے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ والد مالی مشکلات یا بیروزگاری کا عذر پیش کرکے بچوں کے اخراجات کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔ بچوں کی حوالگی کا فیصلہ کرتے وقت ان کی تعلیم، نگہداشت، عمر اور خواہش کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، جبکہ ان کی فلاح و بہبود میں مالی ضروریات کے ساتھ جذباتی، نفسیاتی اور تعلیمی ضروریات بھی شامل ہیں۔ فیصلے کے مطابق دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں اور والد انہیں والدہ سے منتقل کرنے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ بچے نجی اسکول میں زیرتعلیم ہیں اور انہوں نے عدالت میں والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی رائے کو اہمیت دی جانی چاہیے، تاہم اسے حتمی فیصلہ بنانے کے بجائے مجموعی حالات کے تناظر میں دیکھا جائے۔ گارڈینز اینڈ وارڈز ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کسی بھی والدین کا ترجیحی حق بچوں کی بہتری پر فوقیت نہیں رکھتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلوں میں کوئی قانونی خامی یا شواہد کی غلط تشریح ثابت نہیں ہوئی۔ والد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بچوں سے ملاقات کا پہلے سے طے شدہ شیڈول برقرار رکھا گیا۔
بریکنگ نیوز
- محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
- چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
- پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
- جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
- بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
- امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
- ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
- بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
- برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
- پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
- لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
- یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
- ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
- لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
- سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
- پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
- شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
- ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
