لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو میں وزیراعظم بننے کے لیے پوٹینشل موجود ہے،بلاول بھٹو وہ شخصیت ہیں جن کا ابھی بھی پارلیمان پر یقین برقرار ہے اور انہوں نے سال 2018ء کے بعد بہت سیکھا ہے، ان کی ہر تقریر اور گفتگو پہلے سے بہتر ہوتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے بلاول بھٹو سے اپنی ایک حالیہ ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مئی 2025ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا میں پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں جانے والے سفارتی وفد میں بھی وہ شامل تھے اور اس سفر کے دوران انہوں نے کافی وقت ساتھ گزارا جس کی وجہ سے دونوں میں قربت بڑھی۔میرے نزدیک بلاول بھٹو کا بہت اعلی مقام ہے تاہم جب تک صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی جڑیں پیدا نہیں ہو جاتیں بلاول بھٹو وزیراعظم بنتے دکھائی نہیں دیتے،سیاست بڑی بے رحم ہے کیوں کہ جمہوریت میں لوگوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے۔
