لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم آفس سے 6 اکتوبر 2026ء کو جاری افغان ڈاکٹروں کی ملک بدری اور زیرتعلیم پوسٹ گریجوایٹ کورسز ختم کرنے کی پالیسی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے ڈاکٹر یلدا ناصر سمیت 70 افغان ڈاکٹروں کی درخواست پر سماعت کی اور مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے قانونی تقاضے پورے کرکے میرٹ پر پوسٹ گریجوایٹ پروگراموں میں داخلے حاصل کیے، جبکہ اپنے ویزوں میں توسیع اور نئے ویزوں کے اجراء کے لیے بھی درخواستیں دے رکھی ہیں۔ مقررہ مدت گزرنے کے باوجود ان درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق اچانک ملک بدر کرنے اور زیر تعلیم پوسٹ گریجوایٹ کورسز ختم کرنے کی پالیسی غیرقانونی ہے، جبکہ ایسی پالیسی وزیراعظم آفس کے بجائے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے عدالت سے تعلیمی کورسز مکمل کرنے کے لیے محدود مہلت دینے کی استدعا کی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
- یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
- ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
- لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
- سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
- پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
- شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
- ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
- سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان کا فضائی نظام متاثر
- غلام اسحاق خان کی بیسویں برسی 27اکتوبر کو منائی جائے گی
- سائبر کرائم متاثرین کیلئے بڑی سہولت پولیس ہیلپ لائن 15کو این سی سی آئی اے سے منسلک کر دیا گیا
- ملک میں شدید سردی کا دورانیہ 50 روز تک محدود ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کھاد کی قیمت اور سپلائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے اعزاز میں کیش پرائز ایوارڈ تقریب
- فلیٹس کی الاٹمنٹ پالیسی تیار، فیز تھری بھی مکمل کیا جائیگا:بیرسٹر عقیل
- ڈیلاس، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعیدشیخ پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026ء سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فیس بک، انسٹا پرگالی دینے والے کو3 کروڑ 80لاکھ تک جرمانے کی وارننگ
- دوطرفہ تعلقات سے متعلق شاہ سلمان کو امیر قطر کا تحریری پیغام موصول
