لاہور (این این آئی) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ مزید تیز کر دی گئی، ہاک آئی سکواڈ اور ڈرون سکواڈ کی مدد سے آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے، اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی یونٹس، غیر معیاری پلاسٹک، باربی کیو و کمرشل ککنگ پوائنٹس اور فیوجیٹو ڈسٹ کے خلاف سینکڑوں مقامات کی انسپیکشن، مسماری، سیلنگ، مقدمات کے اندراج اور جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب بھر میں 284 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی۔2 یونٹس کو نوٹس اور 28 کو سموگ نوٹس جاری کیے گئے، 11یونٹس مسمار، 7سیل جبکہ خلاف ورزیوں پر 1.46ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 439 بھٹوں کی انسپیکشن، 13سموگ نوٹس، 14 بھٹے مسمار، 5سیل اور 12 مقدمات درج کرائے گئے۔ خلاف ورزیوں پر 1.9ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 196 مقامات کا معائنہ، 35 نوٹس اور 8مقامات سیل کیے گئے۔ 607کلوگرام غیر معیاری پلاسٹک ضبط جبکہ 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔117باربی کیو و کمرشل ککنگ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 26سموگ نوٹس جاری کیے گئے اور 66مقامات پر سکشن ہڈز نصب کرائے گئے۔ 3 مقامات سیل جبکہ 55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
- پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
- لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
- یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
- ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
- لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
- سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
- پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
- شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
- ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
- سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان کا فضائی نظام متاثر
- غلام اسحاق خان کی بیسویں برسی 27اکتوبر کو منائی جائے گی
- سائبر کرائم متاثرین کیلئے بڑی سہولت پولیس ہیلپ لائن 15کو این سی سی آئی اے سے منسلک کر دیا گیا
- ملک میں شدید سردی کا دورانیہ 50 روز تک محدود ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کھاد کی قیمت اور سپلائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے اعزاز میں کیش پرائز ایوارڈ تقریب
- فلیٹس کی الاٹمنٹ پالیسی تیار، فیز تھری بھی مکمل کیا جائیگا:بیرسٹر عقیل
- ڈیلاس، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعیدشیخ پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026ء سے خطاب کر رہے ہیں۔
