پرتگال فٹ بال فیڈریشن نے کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے ٹیم میں اپنے کردار پر کوچ جارجے ژیزس سے اختلاف کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا۔ فیڈریشن کی تادیبی کونسل نے 41 سالہ فارورڈ کھلاڑی کیخلاف عائد الزام کو مکمل طور پر برقرار رکھتے ہوئے ان پر 255 یورو 285.83 امریکی ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا۔رونالڈو نے رواں ماہ ڈنمارک کیخلاف نیشنز لیگ کے میچ سے قبل کوپن ہیگن میں پرتگال کا تربیتی کیمپ چھوڑ دیا تھا، اس سے قبل ناروے کیخلاف میچ میں انہیں متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا، تاہم میدان میں اترنے کا موقع نہیں ملا۔رونالڈو نے الزام عائد کیا تھا کہ کوچ جارجے ژیزس نے ٹیم میں میرے کردار کے حوالے سے 2 مرتبہ اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

