راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،3 منشیات سپلائر گرفتار،ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 800گرام چرس برآمد کی،گوجرخان پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 660گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
