چکوال(بیورپورٹ)گھر کی چھت کے قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاریں دو قیمتی جانیں لے گئیں۔جاں بحق خواتین میں گھر کی مالکن اور اس کی ملازمہ شامل,تھانہ سٹی کی حدود محلہ یاسر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ چھت پر رکھا لوہے کا جنگلہ منتقل کرتے ہوئے ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔لوہے کے جنگلے میں کرنٹ آنے سے دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی گھر کی مالکن کا تعلق گاؤں دوالمیال سے بتایا جاتا ہے۔گھر کی مالکن اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ محلہ یاسر آباد میں رہائش پذیر تھیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ملازمہ کا تعلق ضلع سرگودھا سے بتایا جاتا ہے
