Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
    • شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
    • ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بیٹے محمد اسماعیل کو احسن قریشی اور اسکے بھائی نے تشدد کا نشانہ بنایا،خرم شیراز

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مندرہ (بیورو رپورٹ)سکھو کے رہائشی خرم شیراز نے ایف آئی آر میں مقف اختیار کیا ہے کہ اس کے کم عمر بیٹے محمد اسماعیل، طالب علم پنجاب کالج گوجرخان، کو احسن قریشی اور اس کے بھائی محسن قریشی نے پتنگیں دلوانے کے بہانے مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا، ایک کمرے میں محبوس رکھا اور برہنہ کرکے ویڈیو بنائی، جبکہ کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ والد کے مطابق بعدازاں ویڈیو کے اسکرین شاٹس مختلف افراد کو بھیجے گئے اور ریحان ظفر نے بھی مبینہ طور پر انہیں استعمال کرتے ہوئے بیٹے کو بلیک میل کیا اور نازیبا مطالبات کیے۔ سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے کے بعد تھانہ مندرہ پولیس نے پولیس اہلکار اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 319/26 درج کر لیا۔ واقعے پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا بنیادی فریضہ شہریوں کی جان، عزت اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے، لیکن جب کسی پولیس اہلکار کا نام ہی ایسے سنگین مقدمے میں سامنے آئے تو معاملہ محض ایک ایف آئی آر تک محدود نہیں رہتا بلکہ پورے محکمے کی ساکھ اور عوامی اعتماد کا امتحان بن جاتا ہے۔ شہریوں نے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا سے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی غیر معمولی سنگینی کے پیش نظر اسے ٹیسٹنگ کیس کے طور پر لیا جائے، تمام پہلوں سے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، نامزد افراد کے کردار کا تعین کیا جائے اور الزامات ثابت ہونے پر سخت قانونی و محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔ عوامی حلقوں نے زور دیا کہ معاملے کو کسی دبا یا مبینہ اثرورسوخ کی نذر نہ ہونے دیا جائے، متاثرہ طالب علم کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کی برہنہ ویڈیو یا تصاویر کی مزید ترسیل روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اتنے سنگین الزامات کے حامل مقدمے میں کسی ممکنہ صلح کو تحقیقات کا متبادل نہیں بننا چاہیے، اگر فریقین میں صلح ہو بھی جائے تو اس سے حقائق جاننے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ضرورت ختم نہیں ہو جاتی۔ تاہم، اگر تحقیقات میں کسی جانب سے دانستہ جھوٹے الزامات یا شواہد میں جعل سازی ثابت ہو تو متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عوامی حلقوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں شفاف تحقیقات اور قانون کی یکساں عمل داری ہی پولیس پر عوامی اعتماد برقرار رکھنے کا راستہ ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین

      چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی

      پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.