Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
    • شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
    • ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹیکسلا(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ مزدور کی عزت، پاکستان کی عزت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیبر کمپلیکس فیز ٹو، ٹیکسلا کی تقریبِ سنگِ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل احمد ملک، رکن صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمرفاروق، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ق) غلام مصطفی ملک، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق، صدر خیبر پختونخوا انتخاب خان چمکنی، بورڈ ممبران، اعلی حکام اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔۔انہوں نے بتایا کہ لیبر کمپلیکس فیز ٹو کی مجموعی منظور شدہ لاگت 110 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے اور منصوبہ 24 ماہ سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ اس کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کے ہائی اسکول، جونیئر پرائمری اسکول، مسجد اور منی مارکیٹ تعمیر کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ لیبر کمپلیکس ٹیکسلا میں پہلے ہی 504 فلیٹس تعمیر کیے جا چکے ہیں، جن پر 131 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ ان میں سے 70 فلیٹس پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، واہ کینٹ کے شہدا کے لیے مختص کیے گئے تھے۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ان فلیٹس کو جلد محنت کش خاندانوں کے حوالے کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ وزارتوں اور حکام کے ساتھ رابطہ جاری ہے، تاکہ ضروری کارروائی مکمل کرکے فلیٹس کی چابیاں مستحق خاندانوں کے حوالے کی جا سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل کو آئندہ چند ہفتوں میں آگے بڑھانے کے لیے مثر پیش رفت ہوگی۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور عوامی خدمت کو اقتدار کا بنیادی مقصد تصور کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو یہ سوچ کر کام نہیں کرنا چاہیے کہ اگلی بار وزارت یا کوئی اور عہدہ ملنے پر عوام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، بلکہ ہر دن کو قیمتی سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا، اس لیے جو موقع عوام کی خدمت کے لیے میسر آئے، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کسی ایک ضرورت مند کی مشکل حل ہو جائے اور کسی ایک مستحق کی دعا مل جائے تو یہ بھی بڑی کامیابی ہے۔چوہدری سالک حسین نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ منصوبے میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی

      پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی

      جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.