Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیورز کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار
    • پنجاب کے مختلیف شہروں و دیہات میں صاف پانی کا بحران سنگین ہو گیا
    • سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا
    • راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری، پولیس تعینات’ قیمتی سامان غائب
    • پاکستان میں 24 قیراط سونا 4 لاکھ 23 ہزار 500 روپے فی تولہ
    • قیصر شیخ کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ، ہارون اختر خان نئے چیئرمین مقرر
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ اور پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • لاہور شہری کے نام پر2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے اور 28 لاکھ روپے کے ای چلان کا انکشاف
    • غیرملکی خاتون سے زیادتی کا مقدمہ’ اب تک 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج
    • عالمی پنجابی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک لاہور میں ہوگی
    • کال سنٹر سے گرفتار این سی سی آئی اے کے 11 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور آٹھویں نمبر پر آ گیا
    • لاہور:جوہر ٹائون میں واقع ایکسپو سنٹر میں جاری ”لام فیشن ویک” میں ماڈل ریمپ پر کیٹ واک کرتے ہوئے۔
    • بیرسٹر امجد ملک کی طلال چودھری سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو
    • PHAپنجاب کے پبلک پرائیویٹ پروگرام سے حکومتی خزانے کو 70 کڑوڑ کا نقصان
    • ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان میں کاروبار کے قواعد و ضوابط کی تشکیلِ نو
    • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • اسلام آباد:قائمقام چیئرمین سینٹ سیدال خان بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر ملک عیسیٰ کاکڑ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
    • جنرل ہسپتال ‘ تمام 10 لفٹس بحال، مریضوں’ لواحقین کا دیرینہ مسئلہ حل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغان طالبان دہشتگردوں کی حمایت ختم کریں پاکستان

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ افغان طالبان کو ٹی ٹی پی، بی ایل اے کی چشم پوشی، سہولت کاری یا حمایت ختم کرنا ہوگی اور پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحد پار دراندازی کے خلاف اقدامات کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیا گیا ہے، پاکستانی سکیورٹی اداروں کو الزام دینے سے افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی، پاکستان کے خدشات قیاس آرائیوں پر مبنی نہیں۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں کہا گیا افغان طالبان ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین سے کارروائیاں کرنے کی اجازت دیتے رہے، طالبان کی حمایت اور ٹی ٹی پی کو کارروائیوں کی زیادہ آزادی ملنے سے پاکستان کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا۔وزارت اطلاعات نے بتایاکہ رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے جنگجوں کی تعداد چار سے چھ ہزار بتائی گئی ہے، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور معاون نیٹ ورکس پاکستان کے لیے سنگین تشویش ہیں، مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی مسلسل کوششیں سنجیدہ جانچ پڑتال کی متقاضی ہیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گرد عناصر سے غیر ملکی ساخت کے اسلحہ کی برآمدگی سنجیدہ جانچ پڑتال کی متقاضی ہے، پاکستان نے قندھار میں افغان طالبان حکام کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی مبینہ سہولت کاری پر خدشات کا اظہار کیا ہے، خدشات کو محض یکسر تردید کرکے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ قابلِ اعتماد وضاحت اور قابلِ تصدیق عملی اقدامات ضروری ہیں، پاکستان کے سکیورٹی اقدامات کا ہدف دہشت گردی کے خطرات ہیں، افغان عوام نہیں، دونوں ممالک کا امن و استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، افغان طالبان حکومت کو ٹی ٹی پی، بی ایل اے کی چشم پوشی، سہولت کاری یا حمایت ختم کرنا ہوگی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی، تیاری یا حملے کرنے کے لیے استعمال نہ ہو۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان اپنے شہریوں، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا، پاکستان باہمی احترام، قابلِ تصدیق یقین دہانیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کی بنیاد پر ذمہ دارانہ بات چیت کے لیے تیار ہے، پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحد پار دراندازی کے خلاف اقدامات کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیورز کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار

      پنجاب کے مختلیف شہروں و دیہات میں صاف پانی کا بحران سنگین ہو گیا

      سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.