لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومتلاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 167 ریکارڈ کی گئی۔فضائی آلودگی کے لحاظ سے اقبال ٹائون 210، پیراگون سٹی 187، برکی روڈ 179 اور ماڈل ٹائون میں شرح 176 ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 164، چمن پارک میں 163 جبکہ بیدیاں روڈ پر آلودگی کی شرح 159 رہی۔
