ملتان (عبداللہ طارق سہو) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کا بحران سنگین ہو گیا۔جبکہ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی کارکردگی بالکل زیرو ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا عملہ دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگا جبکہ کوئی اہلکار فیلڈ میں پانی کی سطح یا پانی کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے نہیں جاتا۔جس کی وجہ سے شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے اور شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریاں شہریوں کو محفوظ پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ملتان ‘ساہیوال’ڈیرہ غازی خان ‘ خانیوال’بہاولپور ‘صادق اباد ‘رحیم یار خان ‘راجن پور اور دیگر شہروںونواح میں زیرزمین پانی کی سطح مسلسل کم ہونے اور پانی کے معیار میں خرابی کے باعث شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک سنگین مسئلہ بن کر رہ گیا ہے ، شہریوں میں مضر صحت پانی استعمال کرنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشات مزید بڑھنے لگے ہیں۔ پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو پینے کے پانی کے معیار کے حوالے سے شدید تحفظات کا سامنا ہے۔ زیرزمین پانی کی گرتی ہوئی سطح، پانی میں ممکنہ آلودگی اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کی صحت داؤ پر لگنے لگی ہے۔ آلودہ پانی کے استعمال سے ہیضہ، اسہال، ٹائیفائیڈ اور دیگر آبی امراض کا خطرہ روز بروز بڑھ رہا ہے، جس کے باعث صاف پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا بنیادی مقصد پانی کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ، اس کے معیار کا تعین اور ممکنہ آلودگی کی نشاندہی کرنا ہے، تاہم ملتان سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش دکھائی نہیں دیتی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پانی کے معیار کی جانچ کے لیے ادارے اور لیبارٹریاں موجود ہیں تو پھر شہریوں کو محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نظر نہیں آ رہے؟ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں پانی کی فراہمی کے نظام کا فوری جائزہ لیا جائے، مختلف علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرکے ان کی کیمیائی اور جرثومی ٹیسٹ کروائے جائے، جبکہ آلودہ پانی کی نشاندہی ہونے پر فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی کارکردگی کا بھی غیرجانبدارانہ آڈٹ کیا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے قائم ادارے کس حد تک اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ محض کاغذی کارروائی اور رپورٹس تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کریں۔ زیرزمین پانی کی گرتی ہوئی سطح، پانی کے معیار اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ متعلقہ حکام شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں یا واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی کارکردگی کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات بدستور جواب طلب رہیں گے۔
صاف پانی
بریکنگ نیوز
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
- پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
- عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
- بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
- اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
- پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
- فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
- صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
- کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
- ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
- دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
- بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
- مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
- پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
- 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
- کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
- جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
