اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نہ کوئی فارورڈ بلاک ہے اور نہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی صرف سہیل آفریدی ہیں کسی دوسرے امیدوار یا متبادل کے بارے میں قیاس آرائی نہ کی جائے، سب سے یہ توقع ہے کہ بیانات سے قبل حقائق جان لیا کریں، پی ٹی آئی کے پی کے میں نہ کوئی فاروڈ بلاک نہ ہی کوئی وزیراعلی کا متبادل امیدوار ہے۔ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے پی کے نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں، گزشتہ تین برس میں کے پی کے ممبران اسمبلی نے مل کر پارٹی کو مضبوط اور منظم رکھا۔
بیرسٹر گوہر
