پنجگور (این این آئی)فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم بچوں کے استحصال اور انہیں دہشت گردی میں استعمال کرنے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر بھائیوں گہرام اور فہد نے فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کردیا۔پنجگور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گہرام اور فہد نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے دہشتگرد تنظیم کے ریحان نامی شخص نے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریحان نے پیسوں کا لالچ دے کر تنظیم میں شمولیت کے لیے ورغلایا۔فتنہ الہندوستان کے پاس پہنچنے پر ان کی ملاقات دہشتگرد سرغنہ بشام اور سرغنہ فاروق سے ہوئی۔ وہاں ہمیں ترغیب فراہم کی گئی۔ ہماری ذہن سازی کرکے خود کش حملہ، گاڑیوں کی لوٹ مار اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔متاثرہ بچوں نے بتایا کہ ہمیں احساس ہوا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غلط اقدام ہے اس لیے وہاں سے فرار ہوگئے۔ بچوں کے والد شہزاد نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ دہشتگرد عناصر کے جھانسے میں آنے سے محفوظ رہ سکیں۔
بریکنگ نیوز
- بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: ساجد خان
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون)کنٹریکٹ ایوارڈ
- کراچی:مومن آباد پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والا ملزم اور اس سے برآمد ہونے والا گٹکا اور ماوا۔
- سندھ یونیورسٹی میں 7کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر قانونی پنشن ادائیگیوں کا انکشاف، چیف اکائونٹنٹ گرفتار
- لاہور:مصروف شاہراہ پر گدھا ریڑھی کے ساتھ مویشی باندھ کر لے جانے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔
- حیدر آباد:خانہ بدوش خاتون برتن دھونے میں مصروف ہے۔
- ہری پور،جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
- غیر رجسٹرڈ موبائل فون صارفین کے لیے بڑی سہولت، ایف بی آر کا ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا فیصلہ
- سکول وین دریائے نیلم میں جاگری، 4 بچے جاں بحق،4 زخمی
- محفوظ ترین آپریشن یقینی بنانے کیلئے پاکستان ریلویز میں ہنگامی حالت نافذ
- جیکب آباد: ٹرک ‘ موٹر سائیکل تصادم، دو بھائی جاں بحق، تیسرا زخمی
- مہنگے پٹرول اور ڈیزل کے باوجود آئل ریفائنریز کے منافع میں 1184 فیصد تک اضافہ
- موٹر سائیکل سوار جاں بحق
- کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ غیرقانونی امیگریشن کی کوشش کرنے والے مسافر ایف آئی اے کی تحویل میں۔
- گل پلازہ آتشزدگی کیس: حتمی چالان اور عمارت مسمار کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا
- ٹریکنگ آئی ڈی گم ہوگئی؟ شناختی کارڈ کا اسٹیٹس معلوم کرنیکا آسان طریقہ
- پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، روزگار کی فراہمی بڑا چیلنج بن گئی
- پی ایس ٹی کے دونوں دھڑوں کے انضمام کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
