کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ رآمد شدہ موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت متعارف کرانے سے متعلق طریقہ کار میں ترمیم کردی ہے۔ اس اقدام کے تحت اہل صارفین ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈائریکٹوریٹ آف انٹیگریٹڈ ریونیو سسٹم (DIRBS) کے ذریعے موبائل فون کا سیلز ٹیکس ماہانہ اقساط میں ادا کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو موبائل فون کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کراتے وقت ہی اقساط میں ادائیگی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اقساط کی تعداد درخواست جمع کرانے والے مالی سال کے باقی مہینوں کے مطابق مقرر کی جائے گی۔
