راولپنڈی(سٹی رپورٹر) واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، پانچ روز قبل نجی پٹرول پمپ کے منیجر سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز قبل نجی پٹرول پمپ کے منیجر سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین کر دیا،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، واہ کینٹ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی 18 لاکھ روپے برآمد کر لی، منیجر نے پمپ کے ملازم اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا تھا، واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے پمپ کے منیجر اور ایک ملازم کو شامل تفتیش کیا تو انھوں نے واردات کا انکشاف کرلیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ملزمان کتنے ہی خاطر کیوں نا ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
