راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ، مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا. تفصیلات کے مطابق مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ، مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اس کی بھتیجی کو انجکشن لگایا جس سے اسکی موت واقعہ ہو گئی، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
