اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) وزارت اطلاعات و نشریات نے انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان کا جھوٹا بیانیہ ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل کا عکاس ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ، مارٹر گولہ برسائے، طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ بھارتی ہدایات اور پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار کا تسلسل ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا، طالبان کی 7 پوسٹیں تباہ کیں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ غیر نمائندہ طالبان رجیم اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایک سے دو ہفتوں کے اندر ایک باقاعدہ اور بااختیار نیشنل سائبر سکیورٹی اور سوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی آگاہی ویک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے تجویز دی کہ اس کونسل میں وفاقی وزارتیں، تمام صوبائی حکومتیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) ، سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(سمپرا ) اور اقوامِ متحدہ کا ادارہ برائے ترقی(یو این ڈی پی) شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ پی ٹی اے اس کونسل کی قیادت کرے۔کونسل کے قیام کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے زور دے کر کہا کہ محض رسمی مہمات یا ایک ہفتے کی آگاہی سے ڈیجیٹل چیلنجز پر قابو نہیں پایا جا سکتا، اس لیے یہ کونسل قائم کی جائے تاکہ سال کے 365 دن عوامی سطح پر آگاہی اور اصلاحات کو ممکن بنایا جا سکے۔نئی کونسل کی ضرورت پر مزید بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ سوشل میڈیا کی آمد اور تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی کے لیے تیار نہ تھا اور اسی لیے ریگولیٹری فریم ورک بھی قائم نہیں کیے جا سکے اور یوں قوانین پر عملدرآمد کروانا ایک شدید چیلنج بن گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ارتقا ہوا جس کے بعد این سی سی اے اور سمپرا جیسے ادارے بنے جو خود ارتقا کے عمل سے گزر رہے ہیں، لیکن ٹیکنالوجی اتنی تیزی سے بدل رہی ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ چیلنجز اور خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں ںے حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حل سوشل میڈیا کے دائرے ہی میں موجود ہے اور نیشنل سائبر سیکیورٹی اور سوشل میڈیا آگاہی کونسل کے قیام کی تجویز دی۔انہوں نے کونسل بنانے پر اتفاق کو تقریب کی پریس ریلیز یا اعلامیے کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کی طرف سے اس کونسل کی تشکیل میں مکمل سہولت کاری فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ وزیر اطلاعات نے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ڈیجیٹل لٹریسی کو لازمی نصاب کا حصہ بنانے اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل لٹریسی سیل قائم کرنے کی بھی تجویز دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائیریکٹ میسجنگ اور مائیکرو انفلونسرز کے دور میں ہر شہری تک درست پیغام پہنچانا ضروری ہے تاکہ وہ فنانشل اسکیمز، ڈیپ فیکس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کر سکیں۔مزید برآں، وزیر اطلاعات ںے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے لیے اے آئی لیبلنگ کو قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے ذریعے تمام پلیٹ فارمز کے لیے لازمی قرار دیا جائے گا تاکہ صارفین کو معلوم ہو سکے کہ کون سا مواد اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات
بریکنگ نیوز
- فضل الرحمن پر جوابی کاروائی مجھے شرم حیا دلاتے ہیں اپ کونسا دودھ کے دھلے ہیں خواجہ آصف اب پیسے نہیں ملتے محسن نقوی
- اسلام آباد:محموداچکزئی’محسن نقوی’بلاول بھٹو زرداری اورخواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
- کارسرکار میں مداخلت، ایمان مزاری ہادی علی کو10,10 سال قید کی سزا
- سہ ملکی سیریز’ آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی
- 24 گھنٹوں میں 749 ٹارگٹڈ کاروائیاں 239 حوثی ہلاک
- لاہور:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کے نومنتخب صدر سید امجد علی شاہ و دیگر کا احسن بھون کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- وزیراعلیٰ کے کسان دوست اقدامات سے پنجاب میں زرعی انقلاب آگیا:عظمیٰ بخاری
- سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ‘ سید امجد علی صدرمنتخب
- ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی خبریں کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے۔
- افغانستان میں پوست کی کاشت میں 4گنا سے زیادہ اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ
- ڈیزل کی قیمت میں 85پیسے اضافہ’ پٹرول کی قیمت برقرار
- انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان رجیم کا بیان جھوٹا اور من گھڑت:وزارت اطلاعات
- گورنر راج آئینی جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے غیر جمہوری کام نہیں کرتے یوسف رضاگیلانی
- مذاکرات بحال کریں امریکہ کا ایران کو خط پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر امریکی ڈرون تباہ کرنے کا دعوی
- سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد ہلاک
- وزیراعلیٰ مریم نواز جنرل ہسپتال’پنزکے آئی سی یو میں فالج اٹیک کے بعد روبہ صحت مریض کوفزیو تھراپی کرتا دیکھ رہی ہیں
- جنرل ہسپتال میں سٹروک کارڈ تقسیم کسی کا علاج نہیں رکنا چاہیے مریم نواز
- پٹنہ ہندو غنڈوں کا نمازیوں پر حملہ
- سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا ملائیشیا کے ہم منصب سے رابطہ’دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے قومی دن کے موقع پرکیک کاٹ رہے ہیں۔ اسحق ڈاراور ترک سفیر بھی موجود ہیں
