کراچی (این این آئی) بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کا دورہ کریں اور نمائشوں میں شرکت کریں۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ نہ صرف سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے انعقاد میں بھی مدد کرے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے سینئر وائس چیئرمین شاہد بشیر، وائس چیئرمین محمد عامر بھٹی، سابق چیئرمین سلیم ولی محمد، سابق چیئرمین محمود سلام اور وقار احمد شامل تھے۔ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پی سی ڈی ایم اے وفدکی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال کے ملٹی پل ویزے کے اجرا کے حوالے سے ضرور غور کریں گے اور پی سی ڈی ایم اے کی ویزا سفارشات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا کہ کیمیکلز کے شعبے میں پاکستانی تاجروں کی بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت بہت زیادہ ہے، لہٰذا پی سی ڈی ایم اے کو کیمیکلز اور ڈائز کے شعبوں سے وابستہ تاجروں کی رابطہ تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ان دونوں شعبوں میں تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے، جس سے یقینی طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کا باہمی تجارتی حجم بڑھے گا۔پی سی ڈی ایم اے کے وفد نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ویزے سے متعلق بعض مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور درخواست کی کہ پاکستانی تاجروں کو ایک سال کا ملٹی پل ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ بلا رکاوٹ بنگلہ دیش کا دورہ کرسکیں، وہاں کی مارکیٹوں کا جائزہ لے سکیں اور بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کا بھی اہتمام کرسکیں، کیونکہ سنگل انٹری ویزے کے باعث پاکستانی تاجروں کو اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفد کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے یقینی طور پر نہ صرف دونوں ملکوں کی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں معیشتوں پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
- نتھیاگلی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد غیر قانونی کیبن اور تعمیرات مسمار
- پاکستان ریلوے کے پاس 439 انجن میں سے 269 فعال ‘ 172غیر فعال ریلوے ورکشاپ میں پزروں کی تیاری شروع
- ایران سے زمینی راستے کے ذریعے عراق جانیوالے پاکستانی متوجہ ہوں
- اٹک: شادی تقریب میں ڈانس پر دولہے اور3رقاصائوں سمیت35افراد پولیس کی حراست میں۔
- اٹک پولیس کی کارروائیاں، 2 مجرمان اشتہاری گرفتار،تفتیش جاری
- تھانہ پنڈیگھیب پولیس کا شادی تقریب میں فحش ڈانس پر چھاپہ
- اوپن یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینار
- سی پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے کوآرڈینشن میٹنگ
- تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی تاخیر کا شکار
- 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار،5 کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج
- گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار
- سب انسپکٹر سجاد سلیم دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات
- صوبہ بھر میں گندم کی کاشت فروغ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز :عاشق حسین
- کروڑ پاکستانی ذہنی امراض’ 1.29 کروڑ ہیپاٹائٹس کا شکار
- اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا ضیا سے صدر آل پاکستان جمعیت القریش خورشید احمد قریشی’جنرل سیکرٹری سردار ظہیر احمد’ چیئرمین عبداللہ قریشی و دیگر ملاقات کر رہے ہیں’ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری بھی موجود ہیں۔
- اسلام آباد’ جدید سلاٹر ہائوس کا قیام معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے ضروری
- مری میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز اور تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون
- چیئرمینCDA کا اسلام آباد کے مختلف مراکز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
- میٹا کے زیر اہتمام پاکستان ڈیجیٹل تحفظ سمٹ کا انعقاد
