لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید مشینری کی خریداری کیلئے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں کارڈیک سکین کیلئے جسم کی مکمل ملٹی الٹرا فاسٹ سی ٹی سکینر کی خریداری کیلئے 50 کروڑ روپے، جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پرانی مشین کی جگہ نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے جدید مشینری کی خریداری کے تینوں منصوبوں کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کیلئے شعبہ صحت میں اربوں روپوں کے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت پنجاب عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
بریکنگ نیوز
- اکبر ایس بابر کا پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
- لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
- راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال کیلئے پونے 7 ارب روپے کا بجٹ منظور
- بھارہ کہو پولیس چوروں کے خلاف مثر کارروائی
- ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے رورل ہیلتھ سنٹر دلہہ کا دورہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
- نتھیاگلی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد غیر قانونی کیبن اور تعمیرات مسمار
- پاکستان ریلوے کے پاس 439 انجن میں سے 269 فعال ‘ 172غیر فعال ریلوے ورکشاپ میں پزروں کی تیاری شروع
- ایران سے زمینی راستے کے ذریعے عراق جانیوالے پاکستانی متوجہ ہوں
- اٹک: شادی تقریب میں ڈانس پر دولہے اور3رقاصائوں سمیت35افراد پولیس کی حراست میں۔
- اٹک پولیس کی کارروائیاں، 2 مجرمان اشتہاری گرفتار،تفتیش جاری
- تھانہ پنڈیگھیب پولیس کا شادی تقریب میں فحش ڈانس پر چھاپہ
- اوپن یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینار
- سی پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے کوآرڈینشن میٹنگ
- تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی تاخیر کا شکار
- 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار،5 کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج
- گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار
- سب انسپکٹر سجاد سلیم دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات
- صوبہ بھر میں گندم کی کاشت فروغ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز :عاشق حسین
- کروڑ پاکستانی ذہنی امراض’ 1.29 کروڑ ہیپاٹائٹس کا شکار
