اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہاہے کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، پوری کوشش کررہے ہیں، اس وقت بیرسٹر گوہر عمران خان کے علاج اور ملاقات کے معاملات کو محسن نقوی کے ذریعے دیکھ رہے ہیں، ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، پوری کوشش کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بیرسٹر سیف ہیں، وہ کھلم کھلا کہتے ہیں ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں، بلکہ عمران خان جب اڈیالہ میں میڈیا سے ملتے تھے تو ان سے پوچھا جاتا تھا کہ آپ کی پیغام رسانی کن کے ذریعے ہوتی ہے تو وہ کہتے تھے کہ بیرسٹر سیف کے ذریعے ہوتی ہے۔میرا خیال میں ہمیں عمران خان سے رابطہ کرنا ہے، ان کے علاج کی راہ ہموار کرنی ہے، عمران خان سے فیصل سلطان سے ملاقات کرانی ہیں، اس لئے ہم اپنی کوشش کررہے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں۔
