اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کو تاحکم ثانی 3ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا۔آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم اس معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں، دیگر فریقین عدالتی حکم دیکھ کر اپنی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ آرٹیکل 245کے تحت فوج کی کارروائیوں کے علاقہ میں ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ 199کا استعمال نہیں کر سکتی۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہائیکورٹ میں تو روازنہ 199کے کئی مقدمات آتے ہیں، کیا ہائیکورٹ روازنہ کی بنیاد پر آنے والے مقدمات کو نہیں سنے گی۔دوران سماعت فریقین کے وکیل کی جانب سے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس پیش ہوئے، وکیل شاہ فیصل الیاس نے عدالتی حکم پر اعتراض کیا اور موقف اپنایا کہ عدالت حکم امتناعی جاری کرنے سے پہلے ہمیں سن لے، صوبائی حکومت کے تینوں اعتراضات برقرار نہیں رکھے جا سکتے۔چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہمارا حکم پڑھ کر اپنے اعتراضات دائر کر دیں۔واضح رہے سہیل آفریدی و دیگر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے مختلف احکامات کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ہائیکورٹ نے اپنے احکامات میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے روکا تھا، عبوری حکم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
آئینی عدالت
بریکنگ نیوز
- KP ‘ پی ٹی آئی دور کی 1224ترقیاتی سکیموں کی چھان بین شروع
- کوپن ہیگ:تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
- پشاور ہائیکورٹ 3 ایم پی او کے مقدمات نہ سنے: وفاقی آئینی عدالت
- راولپنڈی: تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار
- ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکہ ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے: ملیحہ لودھی
- مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دیاجائیگا، چودھری سالک حسین
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
- کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے: شرجیل انعام میمن
- جعلی خبروں ‘ ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ سب سے بڑا چیلنج : عطا تارڑ
- اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ بار کی کابینہ کیساتھ گروپ فوٹو
- بینچ اور بار نظامِ انصاف کے اہم ستون ہیں، بینچ، بار کا مسلسل رابطہ ضروری ہے: چیف جسٹس
- فضل الرحمان کے اہلخانہ قریبی رفقاء کیخلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت جمع مدرسہ اختر العلوم کو نوٹس جاری
- ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا سپیکر بننے کا اعلان کر دیا
- امریکی وسط مدتی انتخابات سے خطے میں امن کی امید ہے: اردوان
- شہباز شریف کا فیول ریلیف سکیم کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخی کا حکم
- پٹرول مزید 9.41 روپے سستا ڈیزل 5.56 روپے سستا
- اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کشمیر انڈر پاس افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد دعا مانگ رہے ہیں
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- عرب ممالک نے نیتن یاہو کو جھنڈی کروا دی دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور
