راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز اور اسٹیشن کمانڈر کی خصوصی ہدایات اور سی ای او عارفین زبیر کی نگرانی میں ہفتہ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر گلیوں بازاروں چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات سے ہزاروں ٹن کچرہ اٹھا کر مناسب مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہیں۔صفائی مہم کا مقصد شہری وہ رہائشی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانا ہے ،ہفتہ صفائی آپریشن میں عملہ روزانہ مختلف علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا رہا ہے جبکہ کچرہ اٹھانے اور اسے مقرر مقامات تک پہنچانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا تاہم عملے کی کمی کے بھائی صفائی کے امور کی انجام دہی میں مشکلات بھی پیش آئی ہیں،اس کے باوجود عملے نے چکلالہ کینٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں جہاں شہری مقررہ مقامات کے بجائے گلیوں سڑکوں اور چراہوں پر کوڑا پھینک دیتے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او چکلا کینٹونمنٹ بورڈ عارفین زبیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں ادارے کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ ادھر ادھر پھینکنے کی بجائے مقررہ کچرہ پوائنٹس تک پہنچائیں ان کا کہنا ہے کہ صفائی صرف ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر صفائی کے نظام کو موثر بنانا مشکل ہو جاتا ہے متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ دستیاب وسائل کے مطابق صفائی کے عملے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور شہری علاقوں میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائیں تاکہ چکلالہ کینٹ میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھا جا سکے۔اس طرح ہفتہ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے،
