ملتان (سپیشل رپورٹر) پولیس اور با اثر اشرافیہ کی مبینہ سرپرستی میں صوبہ بھر میں معروف ہوٹلوں کیساتھ
پوش ایریاز میں بنائے گئے فارم ہاؤس، بنگلوں اور کوٹھیوں میں آئس، کوکین اور ڈانسنگ پلز کا استعمال عروج پر پہنچ گیا ہے، نوجوانوں کی اکثریت اور لڑکیاں آئس کا نشہ فیشن کے طور پر شروع کر کے عادی نشئی بن گئی ہے، اب تو یہ حالات ہیں کہ نشہ فروخت اور استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے پر تعینات متعدد پولیس افسر اور اہلکار خود اسی نشے پر لگے ہوئے ہیں، نوجوان نسل سرعام آئس نشہ کا عادی بن کر پورے خاندان کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، ڈانس پارٹیوں کے نام پر سرعام نشہ کیا جا رہا ہے، اب تو یہ حالات ہو گئے ہیں کہ عیاشی کیلئے امیرزادے مختلف ممالک سے لڑکیاں منگواکرپوش علاقوں میں پارٹیاں کررہے ہیں۔کچھ عرصہ میں متعددایسے کیس سامنے آئے ہیں جس میں متعددغیر ملکی لڑکیوں نے تھانوں میں زیادتی کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔اگر صرف ملتان میں نظر دوڑائی جائے تو خانیوال روڈ پر اے ایم کے نام سے مظہر نے ڈانس پارٹیوں کیلئے فارم ہاؤس بنا رکھا ہے جہاں متعدد بار پولیس نے چھاپے مارے مگر بااثر مالک ہر بار بچ جاتا ہے۔ دنیا پور روڈ پر انیس اور اس کی بیوی اقصیٰ نے فارم ہاؤس بنا کر ڈانس پارٹیوں کو ہی اپنی کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ گلگشت کالونی میں سائرہ نامی خاتون نے کوٹھی کرایہ پر حاصل کر رکھی ہے، جہاں آئے روز ڈانس پارٹیوں کے نام پر شراب و کباب کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، بچ ولاز میں کرن، عاشی، سونیا اور آمنہ نے اپنی اپنی کوٹھیوں میں آئس پارٹیوں کی تمام سہولیات مہیا کر رکھی ہیں، رات کو شروع ہونے والی پارٹیاں صبح تک جاری رہتی ہیں، آنٹی ماہم اور آنٹی نائمہ کی ڈانس پارٹیوں میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے زمیندار، وڈیرے اور صنعتکار شرکت کرتے ہیں، متعدد آنٹیوں نے گرلز ہاسٹل بنا رکھے ہیں جہاں رہائش پذیر لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسا کر پارٹیوں میں لے جاتی ہیں بعد میں بلیک میل کر کے اپنے گھناؤنے دھندے میں مستقل شامل کر لیتی ہیں۔ ڈانس پارٹیوں میں شامل ہونے کیلئے باقاعدہ 10 سے 15 ہزار کی ٹکٹ رکھی جاتی ہے۔ شجاع آباد کا رہائشی جو کہ شہر کے اہم تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات رہا، ڈانس پارٹیوں کا ”شکار”بن کر نوکری سے بھی گیا، پارٹی گرل سے شادی کر کے اپنا کیریئر تباہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اب خود ڈانس پارٹیوں کا اہتمام کرتا ہے ، آسانی سے دستیاب آئس کی وجہ سے خاندان کے خاندان تباہ ہو رہے ہیں، پرانا شجاع آباد روڈ، لطیف آباد، نیو ملتان، گلگشت، ایم ڈی اے چوک کے ساتھ اوڈھوں والی گلی، گجر کھڈہ، شالیمار کالونی، قاسم پور کالونی اور رضا آباد سمیت شہر کے تقریباً ہر علاقے میں آئس آسانی سے فروخت ہو رہی ہے، متعلقہ تھانوں کا عملہ منتھلی ملنے پر کارروائی سے انکاری ہے، شہریوں نے سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی پارٹیوں ،نشہ فروخت کرنے والوں اور پارٹیوں کا انعقاد کرنے والوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔
ڈانس پارٹیاں
بریکنگ نیوز
- کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
- ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات
- ڈانس پارٹیوں میں نشے کا فیشن نوجوان نسل کو لے ڈوبا پولیس افسران و اہلکار بھی جومنے لگے
- کوئٹہ:شہری قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز خرید رہے ہیں۔
- فائرنگ سے کانسٹیبل 5 سالہ بیٹا بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
- صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر شیخ عمیر کو چیئرمین و کنوینر سٹیڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ان کے ساتھ میاں مصباح الرحمن اور دیگر نمائندگان کھڑے ہیں۔
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- حوثی حملوں کا خدشہ، مدینہ میں تعلیمی ادارے بند’ آن لائن کلاسیں ہونگی
- لاہور:ایک پینٹر پنسل سے سکیچ بنا رہا ہے۔
- ہم اس وردی کو محض نوکری نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی راہ میں جہاد کی ذمہ داری سمجھتے ہیں، آئی جی ایف سی
- مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی لیکیج سے پاک کافی کپ تیار
- عقیدہ ختم نبوت ہماری پہچان’زندگی کا حقیقی وقار:رہنما مجلس
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
- چوری ڈ کیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب’ علی مصطفی ڈار’ رمیش سنگھ اروڑہ اور ہندو برادری کے ہمراہ دیوالی کی تقریب میں کیک کاٹ رہی ہیں۔
- کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دی
