واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وسط مدتی انتخابی نتائج کے تناظر میں
اور 2028 تک ری پبلکن کے لیے امکانات کو مستحکم رکھنے کے لیے امریکی دفتر خارجہ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک حالیہ اجلاس میں حکام کو بتائی ہے۔ مارکو روبیو نے دفتر خارجہ کے افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افسروں کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا تاکہ کہیں بھی کلیش آف انٹرسٹ کی صورت پیدا نہ ہو۔اس معاملے سے جڑی چار مختلف شخصیات نے بتایا دفتر خارجہ حکام کو مارکو روبیو کا یہ پیغام اچھی طرح پہنچ گیا ہے۔ اس پیغام کے پہنچانے کا اہتمام وسط مدتی انتخابات سے نتائج کے اندازہ کے ساتھ ہی پچھلے ہفتے کر لیا گیا تھا۔ کیونکہ انتخابی نتائج کا ٹرمپ انتظامیہ کو اندازہ ہو رہا تھا کہ وسط مدتی انتخاب ڈیمو کریٹس جیت جائیں گے۔انتخابی نتائج کے تناظر میں پارٹی کے کئی سینیئر رہنماں نے بھی ٹرمپ انتظامیہ سے اپنے فاصلے کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کے نزدیک ٹرمپ انتظامیہ عوام میں تیزی سے غیر مقبول ہو رہی ہے۔حالیہ اجلاس جس میں مارکو روبیو نے اپنا یہ پیغام اچھی طرح پہنچا دیا ہے کہ ایک اہم استعفی کے بعد منعقد کیا گیا۔ یہ استعفی یونان میں امریکی سفیر کمبرلے گوئلفولی کا ہے۔ ان کے استعفے کی وجہ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بھاری تحائف لے کر اعلی امریکی عہدے داروں سے بعض افراد کی ملاقاتیں کرانے کا اہتمام کیا تھا۔
