اسلام آباد(این این آئی) ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنوا سکتے ہیں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے طریقہ کار واضح کر دیا۔ نادرا پوڈ کاسٹ میں ترجمان نے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی ہے، جس میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے۔ نادرا ترجمان سید شباہت علی کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ موجود ہے، لیکن انہوں نے کبھی ب فارم نہیں بنوایا، وہ 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد براہِ راست شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے درخواست گزار کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ کی اصل دستاویز کا ہونا لازمی نہیں، تاہم اسے سرٹیفکیٹ کا رجسٹریشن نمبر معلوم ہونا چاہیے تاکہ نادرا ریکارڈ کی تصدیق کرسکے۔ دوسری جانب ایسے افراد جن کے پاس نہ ب فارم موجود ہے اور نہ ہی پیدائشی سرٹیفکیٹ، انہیں پہلی مرتبہ نادرا سے رجوع کرنے سے قبل متعلقہ ادارے سے اپنا برتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد ہی وہ قومی شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:لیاری ٹائون یو سی 8 کے وائس چیئرمین کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹر لسٹ میں اپنے نام پر انگوٹھا لگانے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔
- ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں؟
- سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
- برطانوی خاتون کی بلند ترین چیخ کا اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
- وسط مدتی انتخابات کے بعد مارکو روبیو کی دفتر خارجہ پر گرفت مضبوط تر کرنے کی کوشش
- ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو پریس سیکرٹری بننے کی پیشکش
- کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
- ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات
- ڈانس پارٹیوں میں نشے کا فیشن نوجوان نسل کو لے ڈوبا پولیس افسران و اہلکار بھی جومنے لگے
- کوئٹہ:شہری قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز خرید رہے ہیں۔
- فائرنگ سے کانسٹیبل 5 سالہ بیٹا بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
- صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر شیخ عمیر کو چیئرمین و کنوینر سٹیڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ان کے ساتھ میاں مصباح الرحمن اور دیگر نمائندگان کھڑے ہیں۔
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- حوثی حملوں کا خدشہ، مدینہ میں تعلیمی ادارے بند’ آن لائن کلاسیں ہونگی
- لاہور:ایک پینٹر پنسل سے سکیچ بنا رہا ہے۔
- ہم اس وردی کو محض نوکری نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی راہ میں جہاد کی ذمہ داری سمجھتے ہیں، آئی جی ایف سی
- مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی لیکیج سے پاک کافی کپ تیار
