Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بارہمولہ میں زلزلے کے جھٹکے رواں ہفتے وادی کشمیر میں دوسرا زلزلہ
    • غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی:ابھیجیت دیپکے
    • آئی جی کی زیر صدارت پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کیلئے اجلاس
    • بلوچستان’ 9شہروں کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سے ٹیکنالوجی لینے کا فیصلہ
    • ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتےفیصل کریم کنڈی
    • کراچی:لیاری ٹائون یو سی 8 کے وائس چیئرمین کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹر لسٹ میں اپنے نام پر انگوٹھا لگانے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔
    • ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں؟
    • سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
    • برطانوی خاتون کی بلند ترین چیخ کا اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد مارکو روبیو کی دفتر خارجہ پر گرفت مضبوط تر کرنے کی کوشش
    • ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو پریس سیکرٹری بننے کی پیشکش
    • کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
    • ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات
    • ڈانس پارٹیوں میں نشے کا فیشن نوجوان نسل کو لے ڈوبا پولیس افسران و اہلکار بھی جومنے لگے
    • کوئٹہ:شہری قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز خرید رہے ہیں۔
    • فائرنگ سے کانسٹیبل 5 سالہ بیٹا بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
    • سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
    • صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر شیخ عمیر کو چیئرمین و کنوینر سٹیڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ان کے ساتھ میاں مصباح الرحمن اور دیگر نمائندگان کھڑے ہیں۔
    • شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی جی کی زیر صدارت پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کیلئے اجلاس

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرِ صدارت پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی آئی ٹی ڈاکٹر شہزاد آصف نے پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی، ڈیجیٹل سہولیات اور جاری اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کے 256 خدمت مراکز صوبہ بھر میں شہریوں کو 16 مختلف ڈیجیٹل سہولیات و خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پولیس خدمت مراکز گلوبل کے ذریعے42 ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے توسط سے اوورسیز پاکستانیوں کو پولیس خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اب تک ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی ان سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، نیشنل سٹیٹس ویری فکیشن سمیت متعدد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے بھی شہری گھر بیٹھے پولیس خدمت مراکز کی تمام سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ پولیس خدمت مراکز کے نظام میں ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور نادرا ویری فکیشن سروسز سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو تیز رفتار، شفاف اور جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ پولیس خدمت مراکز کی جدید سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع اور خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بارہمولہ میں زلزلے کے جھٹکے رواں ہفتے وادی کشمیر میں دوسرا زلزلہ

      غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی:ابھیجیت دیپکے

      بلوچستان’ 9شہروں کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سے ٹیکنالوجی لینے کا فیصلہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.