لاہور (جنرل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بائیس) لاہور کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے فزکس اور جغرافیہ کے پرچوں کے دوران مختلف امتحانی مراکز میں نقل اور دیگر غیر قانونی
سرگرمیوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کنٹرولر امتحانات کے عملے کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق مختلف امتحانی مراکز سے نقل (UMC) کے2 جبکہ جعلی امیدوار کا1 کیس رپورٹ ہوا۔ اس طرح مجموعی طور پر امتحانی قواعد کی خلاف ورزی کے3 کیسز سامنے آئے جس میںگورنمنٹ علی عباس شہید ہائی سکول مریدکے میں فزکس کے پیپر کے دوران امیدوار محمد سبطین بابر کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ میں فزکس کے پرچے کے دوران امیدوار محمد زوہیب نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پتوکی میں اصل امیدوار محمد عثمان کی جگہ امتحان دینے والا جعلی امیدوار محمد سلمان پکڑا گیا ہے’ اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے امتحانی عمل کی شفافیت، میرٹ کی بالادستی اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے عناصر کے خلاف بورڈ کے رائج الوقت قوانین کے تحت تادیبی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کو صاف، شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی، نقل یا جعلسازی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- سی پی او گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی تعیناتیوںمیں ردوبدل’ترمیمی نوٹیفکیشن جاری
- آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم قراردیدیا
- فریال تالپور بلاول بھٹو کی جلد شادی کی خواہشمند
- تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد کا اظہار تعزیت
- لاہور: قانون کا محافظ پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر جارہا ہے۔
- لاہور، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف، 44 افسران عہدوں سے فارغ
- ملک کے ہر مسئلے کی جڑ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا ہے: شاہد خاقان
- جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، اسے قتل کیا گیا تھا، فارنزک ماہر کا دعوی
- لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق شہری مہنگائی سے پریشان
- محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا
- فریال تالپور’گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف داتا دربار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- آڈٹ پیروں کے حوالے سے اعتراضات لگتے ہیں بعد یہ دور کروائے جاتے ہیں،افسران کا موقف
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینی حکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی، غیرمعیاری ہونے کی تصدیق
- اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ گلوبل ڈائیلاگ تقریب سے بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہے ہیں۔
- صوبائی لائیوسٹاک سیدعاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت محکمہ کی کارکردگی کے حوالے اجلاس
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی ، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے، حافظ نعیم
- محکمہ آبپاشی کے اہم ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس کا انعقاد
- لاہور:چمبہ ہائوس کے سامنے ایک خانہ بدوش خاتون کی جانب سے تاروں کو آگ لگائی جارہی ہے جس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
- مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے لمز اور پنجاب حکومت کا معاہدہ
