لاہور (خبر نگار) محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں، ناقص مالیاتی
نظم و نسق اور سرکاری خزانے کے مبینہ غیرقانونی استعمال کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2024-25ء میں محکمے کے خلاف مجموعی طور پر 4 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے آڈٹ اعتراضات سامنے آنے کے بعد محکمہ کی مالیاتی کارکردگی اور افسران کی نگرانی پر سنگین سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ نے محکمے کے مالیاتی نظام کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خریداریوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں سے ایک ارب 13 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کے اعتراضات سامنے آئے، جبکہ سرکاری واجبات کی عدم وصولی اور زائد ادائیگیوں کا حجم 80 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ بتایا گیا ہے۔ ناقص انتظامی امور اور کارکردگی سے متعلق ایک ارب 86 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کے اعتراضات بھی ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔ رپورٹ میں ڈبل ادائیگیوں اور مبینہ فراڈ کے حوالے سے 80 لاکھ 70 ہزار روپے کے اعتراضات بھی سامنے آئے، جبکہ ملازمین سے متعلق مالی بے ضابطگیوں کی مد میں ایک کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں ڈی ایف او مظفرگڑھ کے ریکارڈ سے متعلق انتہائی سنگین انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ مبینہ طور پر 26 لاکھ 81 ہزار روپے ایسے افراد کے نام پر ادا کیے گئے جو ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل تھے، جبکہ 20 لاکھ 30 ہزار روپے ایسے افراد کے نام پر ادا کیے گئے جن کی عمریں 60 سال یا اس سے زیادہ تھیں اور انہیں مسلسل 30، 31 دن مزدوری کرتے ہوئے ظاہر کیا گیا۔ ان ادائیگیوں نے مزدوروں کی اصل شناخت، حاضری اور ادائیگیوں کے طریقہ کار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ آڈٹ حکام نے خریداریوں میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی مبینہ خلاف ورزیوں، سرکاری واجبات کی عدم وصولی، زائد ادائیگیوں اور مالیاتی کنٹرول کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے محکمے کے اندر جواب دہی کے نظام پر بھی سوالات اُٹھائے ہیں۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ رپورٹ میں بعض نوعیت کی بے ضابطگیوں کے سابقہ آڈٹ برسوں میں بھی سامنے آنے کا ذکر ہے، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ماضی کے اعتراضات پر موثر کارروائی کیوں نہ کی گئی اور داروں کا تعین کیوں نہیں ہوا؟ سرکاری خزانے سے اربوں روپے کے اخراجات کرنے والے محکمے میں اگر خریداری، ادائیگیوں اور واجبات کی وصولی کا نظام ہی سوالیہ نشان بن جائے تو اس کا جواب متعلقہ اعلیٰ حکام کو دینا ہوگا۔ محض آڈٹ اعتراضات درج کرکے فائلیں بند کر دینا کافی نہیں، بلکہ ہر اعتراض کی انکوائری، ذمہ دار افسران کا تعین اور قومی خزانے کو ہونے والے نقصان کی ریکوری ناگزیر ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف پنجاب کے اعلی حکام ان سنگین آڈٹ اعتراضات پر جواب دہ ہوں گے؟ کیا مبینہ جعلی مزدوروں، مشکوک ادائیگیوں اور قواعد کے برعکس خریداریوں کی آزادانہ انکوائری ہوگی؟ یا اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات بھی سرکاری فائلوں میں دب کر رہ جائیں گے؟
بریکنگ نیوز
- لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق شہری مہنگائی سے پریشان
- محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا
- فریال تالپور’گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف داتا دربار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- آڈٹ پیروں کے حوالے سے اعتراضات لگتے ہیں بعد یہ دور کروائے جاتے ہیں،افسران کا موقف
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینی حکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی، غیرمعیاری ہونے کی تصدیق
- اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ گلوبل ڈائیلاگ تقریب سے بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہے ہیں۔
- صوبائی لائیوسٹاک سیدعاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت محکمہ کی کارکردگی کے حوالے اجلاس
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی ، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے، حافظ نعیم
- محکمہ آبپاشی کے اہم ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس کا انعقاد
- لاہور:چمبہ ہائوس کے سامنے ایک خانہ بدوش خاتون کی جانب سے تاروں کو آگ لگائی جارہی ہے جس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
- مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے لمز اور پنجاب حکومت کا معاہدہ
- ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا
- گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا دربار، بی بی پاکدامن’ میاں میر مزار پر حاضری
- پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام کا واحد پائیدار راستہ تعلیم ہے، محمد احمد خان
- ڈکیٹی چوری کی درجنوں وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لو ٹ لئے گئے
- اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش سول سروسز کے افسران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ: خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ، رہا کرنیکا حکم
- امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
