Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب؛ پارلیمان کی اہم کرسی بھی ہاتھ سے گئی
    • اسحق ڈار کی چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
    • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے موصول
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • سعودی کابینہ نے خلیجی ممالک کےہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی
    • پٹرول مزید 3روپے ڈیزل 3 روپے سستا
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔
    • مریم نواز کا پنجاب میں تنازعات حل کیلئے پنچایت نظام متعارف کرانیکا فیصلہ
    • پنجاب اسمبلی نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور کرلیا
    • حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا
    • کراچی:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرپورٹ قاسم پرلنگرانداز ہورہاہے۔
    • پاکستان’ چین کا سکیورٹی تعاون، قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں رابطے بڑھانے پر اتفاق
    • ایران کو کویت میں علی السام فوجی اڈے پر حملہ امریکی ڈرون میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی
    • امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنا
    • ریڈیو حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل
    • قومی بچت سکیمیں،منافع کی شرح میں ردوبدل
    • ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام یمنی فوجی کاروائیوں میں 178 جنگجو کمانڈر ہلاک
    • پاکستان کے بیرونی قرضوں اور مالی معاونت میں 157 فیصد اضافہ
    • وزیراعظم ‘وزیر پٹرولیم کی قیادت میںLPG اصلاحات کے ثمرات شروع
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسحق ڈار کی چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں چینی کی مجموعی طلب، دستیابی اور رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران چینی کی موجودہ پیداوار اور کھپت کے تخمینوں پر غور کیا گیا، جبکہ سپلائی چین کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ ملک کی مقامی منڈیوں میں چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر کی مارکیٹوں میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے اور صارفین کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے عزم پر قائم ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں میں عام صارفین کو ریلیف دینے کے ساتھ کسانوں کے مفادات کا تحفظ بھی شامل ہے، اس لئے متعلقہ ادارے دونوں پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔اجلاس میں وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹریز تجارت، قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور قانون و انصاف سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔دریں اثناء نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول 133 ، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازع کے دوران 3 اپریل 2026 کو پٹرول کی قیمت 458 روپے اور ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث 18 نومبر کو پٹرول 325 روپے اور ڈیزل 358 روپے فی لٹر ہو گیا۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 133 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پٹرولیم پالیسی میں اصلاحات اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ موٹر سائیکل گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فیول سبسڈی سکیم جاری ہے، اس سکیم سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عالمی چیلنجز کے باوجود عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

    چینی

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب؛ پارلیمان کی اہم کرسی بھی ہاتھ سے گئی

      مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے موصول

      پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.