بیجنگ(این این آئی)روس، چین نے دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے توانائی، زراعت، جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے متعدد طویل المدتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر,رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ فریقین نے امریکی ڈالر کے بجائے اپنی مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت کا حجم نوے فیصد سے تجاوز کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معاہدے کے تحت سائبیریا سے چین تک قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے نئی پائپ لائن کے منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر کے فعال کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماں کا کہنا تھا کہ بیرونی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ماسکو، بیجنگ کی شراکت داری عالمی معیشت میں توازن برقرار رکھنے، خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
